سبز ہ زار کے علاقہ میں ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل 

سبز ہ زار کے علاقہ میں ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا پولیس کے مطابق سبزہ زار اعوان ٹاؤن کا رہائشی فیصل منیرموٹر سائیکل پر گھر کے باہر والد کے ہمراہ کھڑا تھا کہ اس دوران ملزمان نے موٹر سائیکل پر اسے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اسے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی پولیس کے مطابق مقتول چار ماہ قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا کہ گھر کے باہر ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -