گجومتہ میں 2 افراد پنکھے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

گجومتہ میں 2 افراد پنکھے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے دلم گاؤں گجومتہ میں ایمبرائیڈری یونٹ میں کام کرنے والے 2 افراد پنکھے سے کرنٹ لگنے سے جاں  بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے دلم گاوں گجومتہ میں واقع ایمبرائڈری یونٹ میں کام کرنے والے دو محنت کش پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت 40 سالہ سرفراز اور 17سالہ فرحان کے نام سے ہوئی دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور نارووال کے رہائشی تھے پولیس نے نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کر دی۔

مزید :

علاقائی -