کریشن نگر سے 62 سالہ شخص، نشاط کالونی سے نوجوان کی نعش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقے میں واقع نجی ہاسٹل کے کمرے سے شدید تعفن اٹھنے پر انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو بیڈ پر تعفن زدہ نعش پڑی تھی جس کی شناخت دھرمپورہ لاہور کے رہائشی 62 سالہ امتیاز کے نام سے ہوئی امتیاز نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور کریشن نگر نجی ہوسٹل میں رہائش پذیر ہوگیا تھا پولیس کے مطابق 62 سالہ شخص شوگر کا مریض تھا اس کی موت کی وجہ پورسٹمارٹم کے بعد معلوم ہو گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی دوسرے واقعہ میں شمالی چھاونی کے علاقے نشاط کالونی سجن چوک سے 22سالہ نوجوان کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر مقامی افرا د نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا نعش کی شناخت 22 سالہ جوگی مسیح ولد لیاقت مسیح کے نام سے ہوئی جس کی موت نشے کی زیادتی کی وجہ واقع ہوئی تھی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ملک پورہ لاہور میں ورثاء کے حوالے کر دیا۔