ریس کورس پولیس کی کارروائی، 8قمار باز گرفتار

ریس کورس پولیس کی کارروائی، 8قمار باز گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ریس کورس پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 8 قمار باز گرفتار کر لیے۔ ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر منصور احمد کے مطابق ایس پی سول لائن ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی ہدایت پر ڈی ایس پی شیخ نوید اکمل کی نگرانی میں ایس ایچ او ریس کورس منصور احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بد نام زمانہ جواری حبیب الرحمن عرف حبیبا کے جوئے کے اڈے سے 8 جواریئے گرفتار کیے گئے بد نام زمانہ قمار باز حبیب الرحمن کے خلاف پہلے بھی ریس کورس میں مختلف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 56 ہزار سے زاِئد رقم، اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،ملزمان حمزہ، ندیم، شاہد، اقبال، شہزاد وغیرہ کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے بہتر کارروائی کرنے پر ڈی ایس پی شیخ نوید اکمل، ایس ایچ او ریس کورس منصور احمد  اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -