ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر کی مرحوم کانسٹیبل کے گھرجاکر فاتحہ خوانی 

   ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر کی مرحوم کانسٹیبل کے گھرجاکر فاتحہ ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد افضل نذیر کی مرحوم کانسٹیبل مزمل حسین کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کانسٹیبل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ایس پی ہیڈ کواٹرز نے کہا کہ مرحوم کانسٹیبل مزمل حسین ہماری فورس کا حصہ تھے ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں لہذا ہم مرحوم کانسٹیبل کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے محکمانہ واجبات جلد از جلد لواحقین کو ادا کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -