ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماؤں کیلئے شکنجہ تیار

 ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماؤں کیلئے شکنجہ تیار

  

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد لیگی رہنماؤں کے لئے شکنجہ تیار کرلیاگیاہے، پراسکیوشن کی جانب سے مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات  کی پیروی کے لیے 4 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے،ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر رائے مشتاق احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظفر اقبال بھٹی،ساجد سعید بھٹی،نذیر احمد مغل،مرینا اعجاز شامل ہیں، پراسکیوشن کی خصوصی کمیٹی مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے گی اوریہ خصوصی کمیٹی مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف عدالتی کارروائی میں سرکار کا موقف پیش کریگی۔

مزید :

علاقائی -