پنجاب بھر میں ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں 186 افراد کو زندہ بچایا، رضوان نصیر

  پنجاب بھر میں ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں 186 افراد کو زندہ بچایا، رضوان نصیر

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی اعداد و شمار کا جائزہ لیا اور پنجاب بھر میں ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کی ضلعی واٹر ریسکیو ٹیموں نے 1046 ڈوبنے کی ایمرجنسیز کو رسپانس کیا اور جنوری 2020 سے لے کر اب تک 186 ڈوبنے والے افراد کو زندہ بچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں ہیڈ آف آپریشنز ایاز اسلم، ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن دیبہ شہناز، ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد، اور عمران احمد ایمرجنسی آفیسر صوبائی مانیٹرنگ سیل نے شرکت کی رواں سال پنجاب بھر میں ابتک 1046 ڈوبنے کی ایمرجنسی کال پہ ریسکیو سروس فراہم کی گئی سب سے زیادہ 63 ڈراوننگ ایمرجنسیز لاہور میں ہوئیں پنجاب بھر میں واٹر ریسکیو ٹیموں نے 186 پانی میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا 101 سیریس افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا 85 لوگوں کو ریسکیو کرکے موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی پنجاب میں ڈراوننگ ایمرجنسیز میں 599 لوگوں کی اموات واقع ہوئی۔53 ڈراوننگ ایمرجنسیز رحیم یار خان، 50 میانوالی، 49 بہاولپور اور 48 اڑتالیس گوجرانولہ اور فیصل آباد میں ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -