کالے شیشے، غیرنمونہ، بغیرنمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلا ف مہم جاری 

کالے شیشے، غیرنمونہ، بغیرنمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلا ف مہم جاری 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر کالے شیشے والی گاڑیوں، فینسی، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلز کیخلاف کارروائی جاری ہے مہم کے دوران اب تک کالے شیشوں والی 07ہزار 401 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جا چکے ہیں، غیز نمونہ نمبر پلیٹس مہم میں 02 لاکھ14ہزار482 موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر01لاکھ83 ہزار 598 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار18 ہزار404 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کی گئیں جبکہ ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر4242 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر3137 وہیکلز کیخلاف کارروائی واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر2673 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 2428 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں   سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

۳، علاوہ ازیں ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں،انہیں چالان نہیں کیا جارہا۔

مزید :

علاقائی -