سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش  کرنے والا ملزم گرفتار

  سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش  کرنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن  کیپٹن(ر)محمد اجمل کی قیادت میں ساندہ پولیس کی کارروائی سوشل میڈیا پراسلحہ کی تشہیر اور تصاویر اپلوڈ کرنے والا ملزم ناصر جٹ گرفتارڈی آئی جی آپریشنز  نے سوشل میڈیا پر ملزم ناصر جٹ کی وائرل ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن کو ہدایات جاری کیں جس پر ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر علی اجود نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر علی اجود کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -