پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی، مریم جاوید

پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی، مریم جاوید

  

لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کی سیکرٹری اطلاعات مریم جاویدگنڈاپورنے کہاہے کہ تحریک انصاف کا منشور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں مکمل طور پرناکام ہوچکا ہے  مہنگائی کے طوفان سے لوگ بھوک اورافلاس سے خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں عمران خان نے تاریخ کی بدترین معیشت ملک کو دی ہے موجودہ دور حکومت میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، بیروزگاری بلند ترین سطح پر چلی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دور حکومت میں ترقی کی منازل طے کرنے والا ملک آج پستی کی طرف گامزن ہے جبکہ آ ج ملک کا کاروباری طبقہ خوشحال ہونے کی بجائے بری طرح معاشی بد حالی کا شکار ہو چکا ہے  انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ان نالائقوں سے عوام الناس کی جان چھوٹ جائے گی اور قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی، ہمیں کشمیریوں کے جذبات اور دکھ، درد میں دل و جان سے شریک ہونا ہو گا۔

مزید :

علاقائی -