ڈاکوؤں نے اہل خانہ کویر غمال بناکر 5گھروں کا صفایا کردیا: موٹرسائیکلیں گاڑیا ں، چوری 

ڈاکوؤں نے اہل خانہ کویر غمال بناکر 5گھروں کا صفایا کردیا: موٹرسائیکلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں دن دیہاڑے دو موٹر سائیکل سوار رکشہ روک کر خواتین سے گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر زیورات تقریباً ساڑھے3لاکھ اور نقدی 15ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکووں نے سرفراز کے گھر سے5 لاکھ 15ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شالیمار میں ڈاکوؤں نے اکمل کے گھر سے 2لاکھ85 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے شاہنواز کے گھر گھس کر 2لاکھ 15 ہزار کی نقدی لوٹ لیے جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے قیصر کے گھر سے 1لاکھ 70 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، شیراکوٹ میں ڈاکووں نے عرفان کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا  شاہدرہ ٹاون میں ڈاکووں نے علی حسن سے60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.جوہرٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے طاہر سے 25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکووں نے موسی سے12ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ گلشن اقبال اور غازی آباد سے گاڑیاں اور نولکھا۔شادمان اور کوٹ لکھپت سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -