ریلوے کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی 

ریلوے کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت ایڈمن جج جوادالحسن نے پاکستان ریلوے میں 55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ میں کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت3 ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا   عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر بھی نیب سے جواب طلب کرلیاہے،عدالتی حکم پر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،یادرہے کہ اس کیس میں تمام ملزمان کی عدالت عالیہ سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں،نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے،نیب ریفرنس میں 55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ میں مالی بدعنوانی کے الزام میں 4 ریلوے افسران، پرائیویٹ کنٹریکٹر سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا،ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی منظوری کے بعد ملزمان کے خلاف کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس دائر کیا گیاہے،نیب کا موقف ہے کہ ملزمان کا یہ اقدام حکومتی خزانے کو مبینہ طور 28 کروڑ روپے کے نقصان کا موجب بنا۔

مزید :

علاقائی -