عدالت نے خلع کے دعویٰ پر شوہر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

عدالت نے خلع کے دعویٰ پر شوہر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

  

لاہور(نامہ نگار)خلع کا دعویٰ دائر کرنے پر رکشہ ڈرائیورشوہر نے بیوی پر سوشل میڈیا پر غیر محرم مردوں سے باتیں کرنے کا الزام عائد کر دیا،فیملی عدالت نے کنزہ اعجاز کے خلع کے دعوی پر شوہر آصف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیاہے،فیملی عدالت کے جج فراز جاوید واڑائچ نے دعویٰ پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے مدثر حسین گجر ایڈووکیٹ جبکہ خاتون کے شوہر محمد آصف کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک خرم شہزادہ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار خاتون کا موقف ہے کہ 2010ء میں اس نے آصف سے اسلامی روایات کے مطابق شادی کی،شادی کے 10برس بعد خاوند کا رویہ ناقابل برداشت ہو گیا، شوہر کی جانب سے ماہانہ خرچہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا،کئی بارطلاق مانگی مگر شوہر نے طلاق دینے سے انکار کر دیا، شوہر کے ساتھ باقی زندگی نہیں گزار سکتی  عدالت سے استدعاہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جبکہ خاتون کے شوہر محمد آسف کا موقف ہے کہ کنزہ کو سوشل میڈیا پر ویڈیو چیٹ کرنے سے روکنے پر گھر میں جھگڑا شروع ہوا، بیوی روزانہ ویڈیو کال پر غیر محرم مردوں سے باتیں کرتی ہے کنزہ کو موبائل استعمال کرنے سے منع کرنے پر اس نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے۔

مزید :

علاقائی -