فیروزوالہ،پولیس کے چھاپے،12جرائم پیشہ عناصر گرفتار

فیروزوالہ،پولیس کے چھاپے،12جرائم پیشہ عناصر گرفتار

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے بارہ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ فیکٹری ایریاپولیس  نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر بارہ افراد اویس، عباس علی، محمد علی اور زبیر وغیرہ کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے آٹھ پستول، سینکڑوں گولیاں اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں جبکہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -