پولیس کی کارروائیاں، چور، ڈکیت گینگز کے 12ملزمان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال، گلشن راوی اور کاہنہ پولیس کی کارروائیاں، چورڈکیت گینگ کے 12 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ہنجروال پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے حکم علی، محسن اور عتیق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی6موٹر سائیکلز 4 موبائل فونز اور ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگلشن راوی پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ندیم، سلطان، عباس، عامر اور عباس عرف غوری کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 03پسٹلز 04موٹرسائیکلز اور ماسٹر کیز برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیر قیادت ماڈل ٹاؤن ڈویژن مین جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ،کاہنہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی موٹر سائیکل چور و موبائل سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر رانا ارحم کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے10موٹر سائیکلیں 07موبائل فونز اور04پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نواز عرف جاجی،کاشف،طلحہ اور بلال شامل ہیں ملزمان نے دوران تفتیش لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر رانا ارحم اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔