منچن آباد، انسداد پولیو ٹیموں پر مبینہ حملے کی کوشش 

منچن آباد، انسداد پولیو ٹیموں پر مبینہ حملے کی کوشش 

  

منچن آباد(تحصیل رپورٹر) منچن آباد میں دو مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں پر مبینہ حملے کی کوشش،ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں نوید اور غلام چھینہ نامی افراد کیخلاف   مقدمات درج،تفصیلات کیمطابق منچن آباد کے علاقہ حسن والا میں نوید نامی شخص نے لیڈی ورکر کیساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے ہراساں کیا اور انہیں پولیو کے قطرے بچوں کو پلانے سے منع کیا اور اپنے گاؤں سے دھمکیاں دیتے ہوئے بھگا دیا اسی طرح فدائی شاہ میں بھی غلام چھینہ نامی شخص نے پولیو کی ٹیم کو بچوں کو قطرے پلانے سے منع کیا،پولیو ورکرز نے جب ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ خان کو اطلاع دی تو وہ ڈاکٹر شاہد سلیم سی او ہیلتھ کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو انہیں بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،ڈاکٹر عبداللہ خان کی رپورٹ پر ہر دو مختلف واقعات کے تھانہ منچن آباد اور میکلوڈ گنج میں الگ الگ  مقدمات درج کر لئے ہیں، منچن آباد پولیس نے غلام چھینہ نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -