اوکاڑہ، گھریلوتنازعہ پر ایک شخص نے بیوی کو قتل، بیٹے کو شدید زخمی کردیا 

اوکاڑہ، گھریلوتنازعہ پر ایک شخص نے بیوی کو قتل، بیٹے کو شدید زخمی کردیا 

  

 اوکاڑہ،گیمبراوکاڑہ چھاؤنی(نامہ نگار)گھریلو تنازعے پر مبینہ طور پر ایک شخص نے ٹوکے کے وار کر کے بیوی کو قتل جب کہ بیٹے کو شدید زخمی کردیا ریسکیو1122ذرائع کے مطابق اڈاگیمبر محلہ فرید نگر کے رہائشی سرور نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعے پر مشتعل ہوکر تیز دھار ٹوکے کے پے در پے وار کر کے اپنی بیوی نسرین کو قتل کردیا جب کہ اپنے بیٹے اصغر کو شدید زخمی کردیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اوکاڑہ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ریسکیو1122نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش اور اس کے زخمی بیٹے کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے بعداز تحقیق صل حقائق سامنے آئینگے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -