چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی،16 فیکٹری مالکان، دکانداروں کیخلاف مقدمات
گجرا ت(بیورورپورٹ) حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں چائلڈ لیبر کے خلاف تین روزہ مہم کے پہلے دو دن کے دوران کم عمر بچوں سے مشقت لینے والے 16 فیکٹری مالکان اور دوکانداروں کے خلاف مقدمات کے لئے استغاثہ جات پولیس کی بھیجوا دیئے گئے ہیں۔سیکٹری لیبر پنجاب اور ڈپٹی کمشنر گجرات کی خصو صی ہدایت کے مطابق ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد عثمان علی کی قیادت میں لیبر افسران محمد شہزاد، عامر شہزاد اور علی رضا پر مشتمل ٹیم نے رحمان شہید روڈ، اندسٹریل اسٹیٹ،جی ٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں فیکٹریوں، کارخانوں، آٹو ورکشاپ اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ چائلڈ لیبر کے خلاف مہم کے پہلے دن 9اور دوسرے دن 7 افراد کم عمر بچوں سے مشقت لیتے پائے گئے۔ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔