گوجرانوالہ:رشوت لیتے ہوئے اے ایس آئی اور بینک منیجر گرفتار

  گوجرانوالہ:رشوت لیتے ہوئے اے ایس آئی اور بینک منیجر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)رشوت لیتے ہوئے اے ایس آئی اور بینک منیجر رنگے ہاتھوں رفتار۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نعیم اللہ بھٹی کے حکم پر کارروائی کرتے ہو ئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ذوالفقار احمد چٹھہ نے  تھانہ صدر کامونکی کے اے ایس آئی اعجاز احمد جبکہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نارووال محمد نواز نے مینجر پراونشل کو آپریٹو بنک نارووال ریاض احمد کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔جو ڈیشل مجسٹریٹ نارووال رانا آفتاب احمد کی زیر نگرانی ٹریپ ریڈ کے دوران مینجر پراونشل بینک سے نشان زدہ د س ہزار روپے بھی برآمدکر لئے گئے ہیں دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -