سمبڑیال، چوری کی وارداتیں،لاکھوں کا مال و زر غائب

  سمبڑیال، چوری کی وارداتیں،لاکھوں کا مال و زر غائب

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)  تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ دھانانوالی میں چوریوں کی مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم چور شہری قیصر گھمن کے گھر سے رات کو50ہزارروپے نقدی،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،مقصود رحمانی کے گھر سے 50ہزارروپے نقدی،اعجاز شاہ اورولید مغل کے گھر سے نقدی اورطلائی زیورات جبکہ اکرم رضا نارو کی گھر کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل چرا کر رفوچکر ہوگئے۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ میں آئے روز چوریوں کی بڑھتی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -