دنیا میں ملک کانام روشن کرنا چاہتی ہوں، سارہ محبوب 

        دنیا میں ملک کانام روشن کرنا چاہتی ہوں، سارہ محبوب 

  

   لاہور(افضل افتخار)ٹینس کی نامور کھلاڑی سارہ محبوب نے کہا کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے بھرپور محنت کررہی ہوں ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز بہت خوش آئند ہے اس فیصلے سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کسی بھی کھلاڑی کے لئے طویل عرصہ کھیل سے دور رہنا ممکن نہیں ہوتا ہم نے مشکل وقت گزار لیا ہے اب ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام تر توجہ مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس پر مرکوز ہے اور ہمیشہ کی طر ح پاکستان کا پرچم بلند کرنا میرا مقصد ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس میں کمی خوش آئند ہے مگر اس کے باوجود ہمیں احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کے لئے  اچھا کھیل پیش کرنے کے لئے صحت بھی بہت ضروری ہے اس لئے اس پر توجہ بھی کھیل کے ساتھ ساتھ دینی چاہئیے مزید کہا کہ امید ہے کہ ملک میں ٹینس کے مقابلوں کا بھی جلد انعقاد ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -