بارش سے متاثرساؤتھمپٹن ٹیسٹ نے 108 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بارش کے باعث متاثر ہونے کے باعث 108 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث ٹیسٹ کے پانچوں دن میں محض 134.3 اوورز (807 گیندیں) کا کھیل ہوسکا جو گزشتہ 108 سال میں انگلینڈ میں ڈرا ہونے والے ٹیسٹ میچز میں کروائی جانے والی کم ترین گیندیں ہیں۔ اس سے قبل 1912ء میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین لارڈز ٹیسٹ میچ میں صرف 815 گیندوں کا میچ ہوسکا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 1987ء میں لارڈز ٹیسٹ میں بھی صرف 687 گیندوں کا میچ ممکن ہوسکا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ بارش کے باعث پانچویں روز کا کھیل سوا چار گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 32 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوا۔