جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا

جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا

  

جوہانس برگ(نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ سے انکار کردیا ہے۔افریقی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے سبب موجودہ سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹیم انگلینڈ نہیں جاسکے گی۔اس حوالے سے میزبان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اور  جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں نے اگلے ماہ سیریز کھیلنا تھی۔ 

جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کا کورونا وائرس کی نذر ہونے والا یہ یہ تیسرا دورہ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -