بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 پر موجود دنیا کے واحد کھلاڑی

بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 پر موجود دنیا کے واحد کھلاڑی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو بیک وقت تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں شامل ہیں ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی پانچویں پوزیشن ہے جبکہ  مایہ ناز بیٹسمین ون ڈے کرکٹ میں اس وقت تیسرے نمبر پر ہیں اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بات کی جائے تو بابر اعظم اپنی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے پہلے نمبر پر ہیں اس طرح سے وہ اس وقت دنیا کے  واحد کرکٹر ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی ٹاپ فائیو پوزیشن پر موجود ہیں ساتھی کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسی طرح سے وہ مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے اپنی رینکنگ مزید بہتر بنائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -