پنجابی فلموں کے بغیر فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی ممکن نہیں، ثناء

 پنجابی فلموں کے بغیر فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی ممکن نہیں، ثناء

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ثنانے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کے بغیر فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی ممکن نہیں اس لئے ہمیں اردوں کے ساتھ پنجابی زبان کی فلموں کی کامیابی پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ ایک دور تھا کہ اردو فلموں کے ساتھ نہ صرف پنجابی فلمیں بن رہی تھیں بلکہ ریکارڈ بزنس بھی کررہی تھیں۔ پاکستان میں پنجابی زبان سے دلچسپی رکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد ہے اس لئے ہمیں پنجابی فلموں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے پنجابی فلمیں نا گزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اردو اور پنجابی دونوں طرز کی فلموں میں کام کیا ہے اور اب بھی مجھے اگر کسی اچھی پنجابی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت بڑی خوبصورت اور منفرد ہے، بھارتی پنجاب کی فلموں کا بزنس ہم سب کے سامنے ہے،پھر ہم کیوں اپنی پنجابی ثقافت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فلمیں نہیں بنا سکتے۔

مزید :

کلچر -