میگھانے ”گولڈن ہٹس“ کے نام سے پروگرام کا آغاز کردیا

  میگھانے ”گولڈن ہٹس“ کے نام سے پروگرام کا آغاز کردیا

  

 لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ،اداکارہ میگھا نے لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ”گولڈن ہٹس“ کے نام سے پروگرام کا آغاز کردیا،گذشتہ روز انہوں نے برصغیرکی نامورگلوکارہ میڈم نورجہاں پر پہلا پروگرام ریکارڈ کیا جس میں ا ن کی زندگی اور فنی کیرئیر کو موضوع بنایا گیا اس پروگرام میں انہوں نے میڈم نورجہاں کی فلم انڈسٹری کے لئے گرانقدرخدمات کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مشہورزمانہ گانوں کو بھی شامل کیا۔ میگھا نے بتایاکہ یہ پروگرام انہوں نے اپنے آفیشل یوٹیوب کے لئے شروع کیا ہے جس کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔

مزید :

کلچر -