تحریک انصافجنوبی پنجاب کا اجلاس،بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پر غور

تحریک انصافجنوبی پنجاب کا اجلاس،بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پر غور

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف جنوبی لاہور کا اجلاس پارٹی صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان،سینئر نائب صدر اعجاز ڈیال،حضرات خان،رانا غضنفر،محمد سفیر سلہری،تقی رضا،ملک خادم،میاں مقصود عالم اور سیکرٹری اطلاعات فرید منیر نے شرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں، ترقیاتی کاموں اور پارٹی کے معاملات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں مختلف محکموں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سیکرٹری اطلاعات فرید منیر نے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -