اینٹی کرپشن نے 26کنال رقبہ کی جعلی فرد تیار کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
لاہور(اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نے 26کنال سرکاری رقبہ کی جعلی فرد تیار کرنے والے ملزم منظور حسین کو گرفتار کرلیا،اینٹی کرپشن نے پنجاب ہائی وے کے کلرک علی طارق کو جعلسازی کے الزام میں گرفتار کرلیا،پنجاب ہائی وے کے کلرک علی طارق پر احسن خالد نامی شخص سے رشوت وصول کرکے تعیناتی کا بوگس لیٹر جاری کرنے کا الزام تھا،اینٹی کرپشن نے جعلی لیٹر پر ہائی وے میں نائب قاصد بھرتی ہونے والے ملزم احسن خالد کو بھی گرفتار کرلیا،سیکرٹری یوسی 246 سے ملی بھگت کرکے بچے کا جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے والے ملزم محمد افتخار کو گرفتار کرلیا،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں