کشمیر میں تین ہزار بھارتیوں کو اعلیٰ عہدے دینا قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  کشمیر میں تین ہزار بھارتیوں کو اعلیٰ عہدے دینا قابل مذمت ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مودی سرکار کا کشمیر میں 3 ہزار بھارتیوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنا قابل مذمت ہے۔بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدام کا مقصد کشمیریوں کو بھارتی بالادستی کیلئے تیار ومجبور کرنا ہے ان خیالات اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جماعت اسلامی لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، اظہر بلال،ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، عبدالعزیز عابد، مرزا عبدالرشید، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور حاجی ریاض الحسن، خالد احمد بٹ، ڈاکٹر محمود احمد، چوہدری محمد شوکت، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف و دیگر قائدین موجود تھے۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر کی زمینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد ہندوں کی آباد کاری اور ان کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنا شروع کردیا جو کشمیری مسلمانوں کو دبانے اور ان کو ذہنی غلامی کے لیے تیار کرنے کی خطرناک سازش ہے۔ بھارت کاظلم و ستم گذشتہ سال سے کئی گناہ بڑھ چکی ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برداری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے