ایل ڈبلیوایم سی نے صفائی نظام کی بہتر ی کیلئے سوشل موبلائزرز سکواڈ تشکیل دیدیا 

  ایل ڈبلیوایم سی نے صفائی نظام کی بہتر ی کیلئے سوشل موبلائزرز سکواڈ تشکیل ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہداہت پرسوشل موبلائزرز ٹیم کو مزید متحرک کردیا گیا۔اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے خصوصی سوشل موبلائزرز سکواڈ تشکیل کیا گیاجس کا مقصد شہریوں میں صفائی آگاہی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں سوشل موبلائزرز سکواڈ کو 6 اضافی گاڑیاں بھی دی گئیں۔ سوشل موبلائزرز کی جانب سے شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے اعلانات کیے جائینگے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانے کئے جائینگے۔دریں اثناء حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کے تمام حلقوں میں بلاتفریق مرحلہ وار خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں این اے 125 میں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کیاگیا۔

اس حوالے سے این اے 125 کے تمام تر علاقوں بازاروں،ہسپتالوں اور گلی محلوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیااورحلقے کی سڑکوں پر ڈس انفیکٹنٹ سے خصوصی دھلائی کرائی گئی۔

 شعبہ انفورسمنٹ کی جانب سے کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کو وارننگ لیٹر بھی دئیے جائینگے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر میں غیر قانونی ڈمپنگ کسی صورت قبول نہیں ہے۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے انفورسمنٹ اور سوشل موبلائزرز سکواڈ کو متحرک کرنے کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔شہری ساتھ دیں تو شہر میں بین الاقوامی صفائی کے معیار کو قائم کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ ہر صورت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم عمل ہے مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی قائم رکھنا مشکل عمل ہے۔ شہری ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔شہری صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -