نواز شریف کی جیل بھرو تحریک ناکام ہوگی،انصر مجید

    نواز شریف کی جیل بھرو تحریک ناکام ہوگی،انصر مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر لیبرپنجاب انصر مجیدخان نے کہاہے کہ نواز شریف کی جیل بھروتحریک ناکام ہوجائے گی۔(ن) لیگ کے مفرورقائدکارکنان کوملک میں انارکی کی جانب بھڑکارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ نواز شریف اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرکے ملک واپس تشریف لائیں۔مولانافضل الرحمن نے ہمیشہ اقتدارکے مزے لوٹ کر موقع پرستی کا فائدہ اٹھایاہے۔ پاکستان اس وقت کسی قسم کے اندرونی و بیرونی انتشارکامتحمل نہیں ہوسکتا۔

(ن) لیگ کے پاس سازشوں کے علاوہ کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔انصرمجیدخان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امنگوں کے مطابق ڈیلیورکررہی ہے۔آج ہمیں قومی یکجہتی کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے پرتوجہ دینی چاہئے۔ذاتی مفادات کی سیاست کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں۔(ن) لیگی چیلے اپنے کرپٹ آقاؤں کی غلامی چھوڑکرحقیقت پسندبن جائیں۔