سوئی ناردرن پشاور ریجن متحرک، متعدد کارروائیوں میں کنکشنز کاٹ دئیے گئے

  سوئی ناردرن پشاور ریجن متحرک، متعدد کارروائیوں میں کنکشنز کاٹ دئیے گئے

  

لاہور (سٹی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کے پشاور ریجن کی ٹاسک فورس نے متعدد کارروائیوں کے دوران پشاور شہر، کوہاٹ، بنوں، لکی، ڈی آئی خان، چارسدہ اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی کنکشن منقطع کردئیے۔ 10 اگست سے 15 اگست کے درمیان ٹاسک فورس کی جانب سے فیلڈ میں کی جانے والی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 89 ڈائریکٹ/ زیر زمین کنکشنز کاٹے گئے۔ 57 مشکوک گھریلو میٹرز بدلے گئے۔ ڈومیسٹک میٹر پر کمرشل استعمال کے 3 کیسز سامنے آئے جن کو منقطع کیا گیا۔

، 1 ایف آئی آر درج کروائی گئی اور دیگر ایف آئی آرز کیلئے 4 درخواستیں جمع کروائی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -