تحریک انصاف کی خواتین کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ 

تحریک انصاف کی خواتین کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی خواتین کا کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ‘بھارتی حکومت اور انکی افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی خواتین اراکین مقدسہ ایاز، ثروت گوہر، سیدہ روزی رضوی سمیت دیگر کی قیادت میں ڈیفنس میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد شر یک ہوئی،خواتین نے اس موقعہ پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مقدسہ ایاز اور دیگر خواتین نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی اپنی کشمیر ی بہنوں اور بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کے کشمیر پر ہونیوالے مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انشاء اللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -