علم فاؤنڈیشن نے پی ایچ اے کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

  علم فاؤنڈیشن نے پی ایچ اے کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)علم فاؤنڈیشن نے پی ایچ اے کے تعاون سے زمین کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے منصوبے 'گو گرین ٹو کیپ اِٹ کلین' کا آغاز کر دیا جس کے تحت تمام جامعات کے طالب علموں نے حصہ لیا اور پودے لگائے۔ دونوں تنظیموں کے معزز بانی بھی وہاں موجود تھے۔ پی ایچ اے کے چیئرمین حافظ ذیشان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز کا مقصدشجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ علم فاؤنڈیشن  کے بانی محمد نعمان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں ہم اپنی زمین کو پودے لگا کر ہی آلودگی سے بچا سکتے ہیں، اور سوال یہ ہے کہ "زمین کو ٹھنڈا کرنے اور اپنی معمول کی زندگی کو بازیافت کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟" میرے پاس صرف جواب یہ ہے کہ پودے لگائیں۔ سیارے پر ہر کسی کو اس کام میں اپنا فرض پورا کرنا چاہئے۔ زمین ہمارا گھر ہے، اگر ہم اس کا اور اس پر بسنے والے سب کا خیال نہیں رکھتے تو کون رکھے گا؟۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -