علامہ اشرف آصف جلالی کو فوری طور پر رہا کیا جائے: علمائے اہل سنت

علامہ اشرف آصف جلالی کو فوری طور پر رہا کیا جائے: علمائے اہل سنت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کینٹ کے علماء اہلسنّت کا اجلاس بزرگ عالم دین مولانا محمدعطاء الرحمن نقشبندی کی صدارت میں ہوا، تحریک صراط مستقیم کے قائم مقام امیر مولانا فرمان علی جلالی مہمان خصوصی تھے اجلاس میں مولاناقاری محمود اختر رضوی،مولانا شبیر حسین فریدی،مولانا طاہر الحسن جلالی،مولاناصالح محمد اویسی، مولانا سعید احمد نعیم،مولاناضیاء الحق حقانی،مولاناقاری محمد طفیل سکھیرا،حافظ مسعود احمد،حافظ احمد دین نقشبندی اور دیگر علماء نے شرکت کی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ علامہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی کو فی الفور رہا کیا جائے ان کی گرفتاری سے اْمت میں علمی اختلاف تشدد میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ان علماء نے کہا کہ اہلسنّت کے بزرگوں کا خون ا س وطن کی بنیادوں میں شامل ہے اور یہاں اہلسنّت ہی اکثریت میں موجود ہیں۔ جبکہ ایسے حالات میں ملک دشمن عناصر ملکی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں اس صورت حال میں انتظامیہ اور حکومت کو چاہیے کہ عاشورہ محرم سے قبل ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو رہا کردے تاکہ ملک میں برداشت اور خیر سگالی کی فضاکو قائم رکھا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -