پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے وفدنے لاہور بورڈ کا دورہ کیا

    پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے وفدنے لاہور بورڈ کا دورہ کیا

  

لاہور (پ ر)پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے خضر حیات گوندل مرکزی چیئرمین، مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا اور دیگر کی قیادت میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں قائم طلبہ وطالبات کی سہولت کیلئے قائم سہولت مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ لاہوربورڈ کے چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے وفد کو سہولیات مرکز بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ سہولیات مرکز میں اب طلبہ وطالبات Duplicate سند، مائیگریشن سرٹیفکیٹ، تصدیق اسناد، اور دیگر دستاویزات 10 سے 30 منٹوں میں بلاتاخیر حاصل کرسکیں گے۔

 اس موقع پر مرکزی صدر PSA مزمل اقبال صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا نے چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ لاہور بورڈ کا بہت بڑا اقدام کیا ہے۔ جنہوں نے حکومت سے کوئی ریلیف لئے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت ایسا مرکز سہولیات قائم کر دیا ہے جس سے پرائیویٹ اور ریگولر طالبات وقت ضائع کئے اپنے دستاویزات مہینوں، دنوں کی بجائے منٹوں میں حاصل کرسکیں گے اور چیئرمین کا یہ اقدام قابل لائق تحسین ہے اور چیئرمین لاہور بورڈ مبارکبا کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے محکموں اور اداروں کو عوام کی سہولت کیلئے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے وقت کا ضیاع نہ ہو۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -