پولیومہم کے دوران رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری

پولیومہم کے دوران رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران تین روزہ پولیو مہم کے دوران گھر وں میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی نگرانی میں راوی زون کی ٹیم گھر میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 116 کا دورہ کیا۔ 07 گھروں میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے یو سی سی ون میں 15  بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 75 میں 02 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -