”اساس ایمان یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس کانفرنس“ 21اگست کو لاہور میں ہوگی

”اساس ایمان یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس کانفرنس“ 21اگست کو لاہور میں ہوگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)نیشنل یوتھ الائنس کے زیر اہتمام”اساس ایمان یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس کانفرنس‘‘21 اگست  کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔ کانفرنس میں ملک بھر کی یوتھ اور طلبہ تنظیموں کے مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔

 کانفرنس سے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کرینگے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، جمہوری وطن پارٹی یوتھ، اہلحدیث یوتھ فورس،سٹیٹ یوتھ پار لیمنٹ،نیشنل یوتھ الائنس، پیپلز یوتھ آرگنا ئز یشن، جے آئی یوتھ،اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف یوتھ ونگ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈ ر یشن،مسلم سٹو ڈ نٹس فیڈریشن (ق)، پیپلز سٹوڈنٹس آرگنا ئز یشن، اسلامی جمیعت طلبہ،جمعیت طلباء اسلام،جمعیت طلباء عربیہ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،مسلم طلبا محاذ،انجمن طلباء اسلام، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، وحدت یوتھ،جعفریہ یوتھ،جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،پاک سرزمین پارٹی یوتھ،ایم کیو ایم یوتھ،متحدہ طلبا محاذ سمیت یوتھ اور طلباء  تنظیمات شرکت کرینگی۔

 منہاج یوتھ لیگ کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مودت اہل بیت اطہار ;اور تعظیم صحابہ ; کے موضوع پر خطاب کرینگے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی گفتگو سے نوجوانوں کے عقیدے میں درستگی آئے گی اور اعتدال پسندی و روادری کا پیغام بھی ملے گا۔ منہاج یوتھ لیگ نے ہمیشہ نوجوانوں کی تربیت اور کردار سازی پر توجہ دی ہے۔ امن،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -