مسلم لیگ(ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی عہدہ لینے سے معذرت کر لی

  مسلم لیگ(ن) کے سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی عہدہ لینے سے معذرت کر لی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمارکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں  لاہور کی نائب صدارت کا عہدہ قابل قبول نہیں ان کا قد بڑھا اور عہدہ چھوٹا ہے۔سینئر نائب صدر لاہور کے عہدہ بارے مجھ سے رائے نہیں لی گئی وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ لیگی رکن اسمبلی نے کہا کہ ورکر عہدوں کا محتاج نہیں ہوتا بطور پارٹی ورکر ہماری جدوجہد پارٹی اور قائدین سے وفادارای کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ سینئر نائب صدر کے عہدے کو ذاتی مصروفیات کے باعث وقت نہیں دے سکتا۔ ہمیں صدر مسلم لیگ(ن)لاہور ملک پرویز پر مکمل اعتماد ہے۔ میرے نزدیک لاہور کی تنظیم کو گراس روٹ لیول پر کام کر نے والے پارٹی کارکنوں کا مورال بلند کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کے جنرل سیکرٹری یا صدر کے امیدوار تھے انہیں ان کی منشا کے مطابق عہدہ نہیں دیا  گیاجس سے وہ ناراض ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -