انٹر فیتھ ہارمنی کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں اہم سیشن کا انعقاد

  انٹر فیتھ ہارمنی کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں اہم سیشن کا انعقاد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کیجانب سے انٹرفیتھ ہارمنی کے موضوع پر ایک اہم سیشن کا انعقاد لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کے ہمراہ ایم پی اے ہارون عمران گل، مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات،متعلقہ محکموں کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی سیکرٹری انسانی حقوق محمد یوسف نے بتایا کہ محکمہ کو انٹرفیتھ ہارمنی کی ذمہ داری 30اپریل2019کو سونپی گئی جبکہ اس کے بعد محکمہ کی جانب سے ایک ڈرافٹ تیار کیا گیا جسکو باقاعدہ پالیسی بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی رضامندی کے لئے آج کا اہم سیشن منعقد کیاگیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -