چیمبر الیکشن میں بزنس مین فرنٹ کامیابی حاصل کرے گا،سید عظمت شاہ

چیمبر الیکشن میں بزنس مین فرنٹ کامیابی حاصل کرے گا،سید عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لا ہور بزنس مین فرنٹ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ الیکشن 220 لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سلسلہ میں چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ سید عظمت علی شاہ کی قیادت میں لاہور بزنس مین فرنٹ کا وفد ایسویسی ایٹ کلاس کے امیدوار میاں علی رضا کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دینے شاہ عالم پہنچا۔ وفد میں لالہ یاسر نصیر، شیخ عبدالمتین، ملک ریاض اعوان،ملک سلیم، یحیی منور، میاں لیاقت، صابر اشرف، مبشر غازی،رانا قربان،  چوہدری جاوید اکرم، چوہدری آصف شکور، خاور کاشانی، علی ریاض محمد عمران شامل تھے۔ اس موقع پرسید عظمت علی شاہ نے کہا کہ الیکشن لاہور چیمبر آف کامرس 2020 میں لاہور بزنس مین فرنٹ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -