کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں،عوام ایس او پیز پر عمل کریں،پروفیسر اسد اسلم

کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں،عوام ایس او پیز پر عمل کریں،پروفیسر اسد اسلم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں بلکہ باقی ہے اس بات کا اظہار کورونا ایڈوائزری گروپ پنجاب کے کو چیئرمین پروفیسراسد اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسراسد اسلم خان نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا احتیاط نہ کی تو پاکستان میں وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے رویے تبدیل کرنے کے لئے آگاہی دی جائے یا پھر سزا، لوگوں کو چاہیے، ماسک پہنیں، ایس اوپیز پر عمل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -