سی ڈی آر ایس کی رفاہی خدمات کے سفر کا سلسلہ جاری
لاہور(پ ر) پاکستان میں پندرہ سال قبل2005میں چاہے قدرتی آفت زلزلے کا آنا ہو یا موجودہ صورتحال میں کورونا وبا سے خراب ہوتی معاشی صورتحال کمپری ہینسو ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز(CDRS)ہمیشہ ہی ملک رفاہی ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے، اورلوگوں کی نمایاں انداز اور خدمت کے جذبے سے اپنی خدمات فراہم کی ہیں، مارچ 2020 میں ادارے کی ٹیموں نے پچاس ہزار شہریوں کو تیار کھانے کے ڈبے، ماسک اور گلو جبکہ کورونا وبا سے جنگ میں فرنٹ لائن پر برسرپیکار ڈاکٹروں کو مکمل حفاظتی کٹس اور دیگر طبی سامان فراہم کیا ہے اس وقت سی ڈی آر آیس کا موجودہ سب سے بڑا پراجیکٹ "صاف پینے کی پانی کا پراجیکٹ "ہے،اس پراجیکٹ کا مقصد ہر شہری کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے