زرداری بہت بیمار ہیں حکومت اب ان کا پیچھا چھوڑ دے: بیلم حسنین

  زرداری بہت بیمار ہیں حکومت اب ان کا پیچھا چھوڑ دے: بیلم حسنین

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت اب آصف زرداری کا پیچھا چھوڑ دے وہ بہت بیمار ہیں ان کی زندگی کا طویل عرصہ جیلوں اور عدالتوں میں گزرا ہے۔

 اور عدالتوں نے ان کو بری کیا۔ آج بھی ان کا دامن صاف ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ آپس کی لڑائی میں قوم کا بہت نقصان ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے وزیر کسی کا کام نہیں کرتے قوم پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ حکومت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ حکومت کی طرح بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی طرف توجہ دے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے اور نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی ہدایت کی ہے اور  وفاقی حکومت اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ قومی ترقی کا پہیہ چل پڑے۔ دو سال جھگڑا میں ضائع ہوئے۔ پیپلزپارٹی وفاق سے ہر ایشو پر تعاون کرنے کو تیار تھی مگر وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں ترقی ہوگی اور دیگر صوبوں میں بھی پیپلزپارٹی کی ویلفیئر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -