لاہور ہائیکورٹ بارکی ڈی سی قصور کی وکلا کیخلاف غیر مہذب گفتگو کی  پرزور مذمت

  لاہور ہائیکورٹ بارکی ڈی سی قصور کی وکلا کیخلاف غیر مہذب گفتگو کی  پرزور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کے خلاف مبینہ طور پراخلاق سے گری ہوئی، غیر مہذب اور ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر ڈپٹی کمشنر قصورکی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری ملازمین کے لئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے اور انہیں تربیت دی جائے،لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ،نائب صد ر بیر سٹر چودھری سعید حسین ناگرہ،سیکرٹری بیرسٹر ہارون اور فنانس سیکرٹری ذیشان غنی سلہریا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سرکاری ملازمین چاہے وہ کسی بھی گریڈکا ہو عوام کا خادم ہے اور عوام کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ان کا اولین فرض ہے وہ کسی پر احسان نہیں کرتے، عوام الناس بالخصوص وکلاء جو کہ معاشرہ میں اہم مقام کے حامل ہیں کے ساتھ شائستگی اور اخلاق کے دائرہ کے اندر رہ کر بات کی جائے،وکلاء نے کبھی اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا اور ہمیشہ آئین وقانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے روز مرہ کے معاملات کو خوش اسلوبی سے سرانجام دینے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اگر کسی سرکاری ملازم نے آئندہ وکلاء کے ساتھ بدتمیزی کی یا بے ہودہ اور ناشائستہ زبان استعمال کی تو لاہور ہائیکورٹ بار راست اقدام اٹھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔
غیر مہذب گفتگو 

مزید :

صفحہ آخر -