او اور اے لیول کے طلبہ کی  داد رسی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

او اور اے لیول کے طلبہ کی  داد رسی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)او لیول اور اے لیول کے طلبہ کی جانب سے شکایات کی داد رسی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اس سلسلے میں طالبہ مریم اویس نے اپنے وکیل انیق کھٹانہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت تعلیم اوردیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات اور دیگر شکایات کے ازالہ کیلئے ملک میں کوئی فورم موجود نہیں، جبکہ آئین ہر خاص و عام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ بین الاقوامی تعلیمی ادارے اپنی مرضی کے رولز کے مطابق پاکستانی طلبہ کو ٹریٹ کرتے ہیں،ملک میں سے او اور اے لیول کے طلبہ کی شکایات کے تدارک کیلئے ریگولیٹری باڈی بنائی جائے۔

 اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -