سی سی پی او لاہور کو لاپتہ امریکی خاتون بازیاب، عدالت پیش کرنے کا حکم

سی سی پی او لاہور کو لاپتہ امریکی خاتون بازیاب، عدالت پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی امریکی خاتون کی بازیابی کیلئے دائر درخوا ست پر سی سی پی او لاہور کو حکم دیاہے کہ خاتون کو 10 ستمبر کو عدالت میں پیش کیاجائے،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اس سلسلے میں بلال منظور کی درخوا ست پر نوٹس بھی جاری کردیئے،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے امریکی شہری ہاجرہ اجمل سے پسند کی شادی کی، وہ لاہور ائیرپورٹ پر اپنی بیوی ہاجرہ اجمل کو لینے گیاتوایئرپورٹ پولیس چوکی کے سب انسپکٹر سرور نے درخواست گزار کو گرفتارکرلیا، سب انسپکٹر درخواست گزار کی بیوی ہاجرہ اجمل کا رشتہ دار ہے،ہاجرہ اجمل کے گھر والے اس شادی سے خوش نہیں،درخواست گزار کو دو دن تک سب انسپکٹر سرور نے چوکی میں قید رکھا اوراس دوران اس کی بیوی ہاجرہ اجمل کو غائب کر دیا گیا،سب انسپکٹر سرور نے کہا دو روز تک تمہار ے پاس آجائیگی، سب انسپکٹر کے مطابق ہاجرہ اجمل کو اس کے والدین کیساتھ بھجوایا گیاہے،درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہاجرہ کے شناختی کارڈ میں میرا نام بطور شوہر لکھا ہواہے، میری بیوی ہاجرہ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، اسے بازیاب کروایاجائے۔
امریکی خاتون

مزید :

صفحہ آخر -