پاکستان میں آج بھی بیرونی دباؤ پر فیصلے ہو رہے ہیں: سرا ج الحق

پاکستان میں آج بھی بیرونی دباؤ پر فیصلے ہو رہے ہیں: سرا ج الحق

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی غلامی کیلئے موجودہ اور سابقہ حکمران لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ملک میں آج بھی بیرونی دباؤپر فیصلے ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے قانون ساز اداروں میں بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جن کا مقصد ہی عالمی سامراجی و استعماری قوتوں کی خواہشات کی تکمیل کرنا ہے۔دوسال میں حکومت الیکشن ریفارمز،معیشت کی بہتری،بے روز گاری کے خاتمہ اور احتساب کے وعدوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کرسکی۔اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیاں آنکھیں بند کرکے حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں۔آج تک کسی قانون سازی سے پہلے اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس نہیں ہواجس میں عوام کے مسائل پر غور کیا گیا ہو۔ سابقہ اور موجودہ حکومت بھی پرویز مشرف کی غلامانہ سوچ کو آگے بڑھا رہی ہے۔غربت،مہنگائی،بے روز گاری اورلاقانونیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام کے اندر مایوسی اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -