بلوچستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان 

  بلوچستان میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان 

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 12 اگست سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کیسز بڑھتے ر ہے تو دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں وائرس کی ایک نئی لہر نظر آ رہی ہے جو تشویشناک ہے۔ ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔میرج ہالز اور سکولز کے علاوہ تمام شعبوں کو کھول دیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 دنوں میں کورونا کے کیسز میں اضافے پر حکومت بلوچستان کو تشویش ہے۔ کورونا وائرس کے صورتحال اسی طرح رہی تو کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ کورونا کے ٹیسٹوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 14 اگست کو 1238 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 88 مثبت رپورٹ آئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں، کورونا کے کیسز میں کمی آئی لیکن ختم نہیں ہوا۔ کورونا کے 12 ہزار سے زائد کیسز میں 11 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے۔ کورونا وائرس سے بلوچستان میں اموات کم ہوئی ہیں۔

بلوچستان کورونا

مزید :

صفحہ آخر -