مریض کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل،یاسمین راشد

    مریض کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل،یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے  فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں چارروزہ بین الاقوامی پیشنٹ سیفٹی ورکشاپ کاافتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشدنے بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا سے خطاب میں کہاکہ۔پیشنٹ سیفٹی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پیشنٹ سیفٹی دس سالہ پنجاب ہیلتھ پالیسی کا اہم جزوہے۔ پنجاب میں پہلی بار پیشنٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی پر صوبائی کمیٹی تشکیل دی گئی۔عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے صوبہ کے دس سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی فرینڈلی ہسپتال انیشی ایٹو کاآغاز کیاگیاہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کوپیشنٹ سیفٹی کے حوالہ سے سنٹرآف ایکسی لینس بناناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کورونامریضوں کی دن رات خدمت کرنے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو بھی بے حد سراہا۔بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پودالگاکرشجرکاری مہم کا بھی آغازکیا۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -